اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹیکنالوجی اداروں کا مرکز لاہور

پاکستان ’تھری جی‘ اور ’فور جی‘ کی آمد کے بعد دنیا بھر میں آئی ٹی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشِش مارکیٹ کے طور پر ابھرا ہے۔ گذشتہ برس ملک میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرنے والی 29 نئی کمپنیوں یا سٹارٹ اپس میں تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ اِن میں سے 24 کمپنیاں لاہور کی ہیں۔ آخر لاہور میں اِس غیر معمولی سرمایہ کاری کی وجہ کیا ہے۔ اور اِن سٹارٹ اپس سے لوگوں کے معمولات میں کیا تبدیلیاں آرہی ہیں۔ ديکھيے شمائلہ جعفری کی رپورٹ