سونو نگم
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سونو نگم کے جہاز میں گانا گانے پر عملہ معطل

بھارت کی ایک فضائی کمپنی نے عملے کے ان پانچ ارکان کو معطل کر دیا ہے جنھوں نے گلوکار سونو نگم کو جہاز میں مسافروں سے ہم کلام ہونے والے نظام پر گانا گانے کی اجازت دی تھی۔

اس بارے میں سماجی رابطوں کی سائٹس پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔

سونو نگم نے گذشتہ ماہ ممبئی سے جودھ پور جانے والے پرواز میں اپنے ساتھی مسافروں کے لیے کچھ مقبول گانے گائے تھے۔

فضائی کمپنبی کا کہنا ہے کہ ایک تحقیقات کے بعد اس عملے کو فلائٹ ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔