اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہندو میرج بل کا آئیڈیا بلاول نے دیا‘

رواں ہفتےسندھ اسمبلی نے ہندو میرج بل منظور کیا ہے جس کے بعد اب ہندو برادری کے افراد کی شادیاں قانونی طور پر رجسٹر کی جا سکیں گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اِس نئے قانون کے باعث ہندو برادی اور خاص طور پر خواتین کے خلاف جرائم ميں کمی ہوگی۔ سندھ اسمبلی میں یہ بل سینیئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے پیش کیا تھا۔

ہمارے نامہ نگار شاہ زیب جیلانی نے ان سے ملاقات کی اور پوچھا کہ ہندو برادری کو اُن کا بنیادی حق دینے میں حکومت نے اتنی دیر کیوں لگا دی؟