اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مہرگڑھ کےآثار قدیمہ جنرل مشرف کےدور میں تباہ ہوئے‘

مہرگڑھ کے آثارِ قدیمہ بلوچستان کے ضلعے سبی میں جس جگہ پر واقع ہیں وہ رئیسانی قبیلے کا علاقہ ہے۔ آٰثار قدیمہ کی سکیورٹی کے لیے قبائلی دشمنیاں بھی ایک بہت بڑا مسئلہ رہی ہیں۔ لیکن رئیسانی قبیلہ مہر گڑھ کی تباہی کے لیے سابق فوجی آمر جنرل مشرف کو الزام دیتا ہے۔ قبیلے کے سربراہ نواب لشکری رئیسانی نے ظفر سید کو بتایا۔