اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبر پختونخوامیں بھتہ خوري کے بڑھتے واقعات

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھتہ خوري کے بڑھتے واقعات سے خوف کا یہ عالم ہے کہ لوگ اب ذاتی محافظ رکھنے پرمجبور ہیں۔ تاجر ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ پولیس کہتی ہے کہ محض پشاور میں ڈیڑھ ماہ کے دوران اُسے بھتّہ خوري کے خلاف ڈيڑھ سو درخواستیں ملیں اور پندرہ ایف آئی آر درج ہوئیں۔ جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ہر تیسرے تاجر اورصنعتکار کو بھتے کی کالز یا پرچیاں مل چکی ہیں۔