اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایران میں اصلاح پسندی کی نئی لہر؟

ایران ميں جمعہ کے روز ہونے والے انتخابات کے بعد پیر کو تازہ ترين نتائج کے مطابق صدر حسن روحانی کے اصلاح پسند اتحادیوں نے دارالحکومت تہران میں قائم ایران کے رہبر اعلی کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی میں سولہ میں سے پندرہ نشتیں جیت لی ہیں۔ اس کے ساتھ ہونے والے پارليمانی انتخابات ميں اصلاح پسندوں کو تہران کي تمام تيس نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ملک کے ديگر علاقوں سے آنے والے نتائج ملے جلے ہيں۔