سٹیزن پورٹل کی ویب سائٹ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبرپختونخوا میں فون ایپ سے شکایات درج

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں شہریوں کے مسائل کے حل اور اُن سے براہِ راست رابطے کي غرض سے چند ماہ پہلے ایک آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا تھا۔ ’کے پی سیٹیزن پورٹل‘ نامی اِس ایپ کو اینڈروئیڈ فونز پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ شکايات متعلقہ ڈپٹی کمشنر تک پہنچ جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں اس سروس کو استعمال کرنے کے ليے اب تک ’سیٹیزن پورٹل‘ پر صرف بیس ہزار افراد رجسٹر ہوئے ہیں۔

پورٹل پر اب تک چھ ہزار سات سو شکایات درج کرائی گئی ہیں، جن میں سے حکام کے مطابق چار ہزار تين سو نوے کو حل کر دیا گیا ہے۔

ہمارے ساتھی عزیزاللہ خان نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ آخر یہ نظام کتنا مؤثر ہے۔