اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میں گلوکار کم اور فنکار زیادہ ہوں‘

پاکستان میں ارود اور پاکستان کی علاقائی زبانوں میں گانے والے گلوکاروں کی کبھی کوئی کمی نہیں رہی ہے، لیکن ان زبانوں کے ساتھ ساتھ ملک میں انگریزی گانوں کی بھی مانگ بھی موجد رہی ہے۔

انگزیزی موسیقی اگرچہ عوام کی ایک بڑی تعداد کے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، لیکن اب ابھرتے ہوئے کئی فنکار زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچنے اور اپنے فن کے اظہار کے لیے انٹرنیٹ کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں اور انھیں اس سلسلے میں پزیرائی بھی حاصل ہو رہی ہے۔

انگلش میوزک کی نئی آوازوں میں ایک آواز ’شوربہ نور‘ یا شہزاد نور کی بھی ہے جن کی سادہ دھنیں، ان میں پوشیدہ طنز اور سیاسی فقرے بازی ان کی پہچان بنتی جا رہی ہیں۔

سنیے ہماری ساتھی فیفی ہارون کے ساتھ شہزاد نور کی ایک گفتگو۔