اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں دہشت گرد حملوں کے خدشے پر ریڈ الرٹ

بھارتي حکومت نے کل سے پورے ملک میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دیے ہیں۔ ریڈ الرٹ کا اعلان خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ان اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ پاکستان سے کچھ شدت پسند سرحد پار کرکے مغربی ریاست گجرات میں داخل ہوئے ہیں اور ہندوؤں کے بڑے تہوار ’مہا شو راتری‘ کے موقع پر حملے کر سکتے ہیں۔