اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں عارضی جنگ بندی سے کیا فرق پڑا ہے؟

دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کو در پيش تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کے سب سے بڑے بحران کے تدارک کے لیے ترکی اور یورپی یونین کے رہنما برسلز کے ہنگامی اجلاس میں يکجا ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کي خواہش ہے کہ پناہ گزينوں کي يلغار رکےاور وہ براستہ بلقان، یورپ جانے والے راستے کو بند کرنےکا منصوبہ رکھتي ہے۔ شام میں فی الحال عارضی جنگ بندی ہے ليکن شامی مہاجرین کی مسلسل يورپ ميں آمد رکي نہيں۔ بی بی سی کی بین الاقوامی امور کی نامہ نگار لیز ڈوسٹ کی رپورٹ نصرت جہاں کي زباني۔