اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا سکیورٹی کی تحریری ضمانت دے

آئی سی سی نے انڈيا اور پاکستان کے درمیان دھرم شالہ میں ہونے والا میچ کولکتہ منتقل کر دیا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے واضح کیا ہے کہ اس کے باوجود پاکستانی مرد اور خواتین ٹیمیں اُسی صورت میں انڈيا جائیں گی جب انڈين حکومت کی طرف سے سکيورٹي کي تحريري یقین دہانی کرائی جائے گي۔ دلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ