اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا شام کا قضیہ ایک نئی عالمی جنگ ہے؟

شام میں حکومت مخالف مظاہرے پانچ سال پہلے شروع ہوئے تھے۔آغاز تو اِن کا پُر امن تھا، مگر حکومت کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال نے اِسے بالآخر ایک ایسی جنگ میں بدل دیا جو آج بھی جاری ہے۔ اس دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد لقمۂ اجل بنے اور شام کی آدھی سے زیادہ آبادی بے گھر ہوئی ۔اگلے چند روز میں جنیوا میں امن مذاکرات پھر سے شروع ہونے کی توقع تو ہے مگر ایسے میں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ میں سے چار مستقل ارکان اس جنگ میں خود بھی ملوث ہیں۔ کیا شام کا قضیہ ایک نئی قسم کی عالمی جنگ بن چکا ہے؟

بی بی سی کے مشرق وسطٰی کے ایڈیٹر جیرمی بوئِن کی رپورٹ عمر آفریدی کی زبانی