اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دھمکیاں دوسری ٹیموں کے خلاف نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں ہر طرف پاکستان کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ کسی اور ٹیم کے خلاف نہیں ہورہا اور انھیں بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی اشارہ ملنا چاہیے کہ وہ سیکیورٹی کی ذمہ داری لیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جتنی بھی دھمکیاں سننے کو مل رہی ہیں وہ پاکستان کے خلاف ہیں اور دوسری ٹیموں کے خلاف نہیں۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس کا حالیہ بیان پریشان کن ہے اور بھارت ٹیم بھیجنے کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کا ہوگا۔