اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان سکیورٹی سے مطمئن، ٹیمیں بھارت جائیں گی

عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے بارے میں کئی دنوں سے جاری بے یقینی ختم ہو گئی ہے اورحکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے لیے بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔ کھلاڑیوں کے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد پاکستان کی ٹیم کل براہ راست کلکتہ پہنچے گی۔ بنگال کرکٹ ايسوسي ايشن کے مطابق وہ پاکستاني ٹيم کا ميچ منعقد کرانے کے لیے پوري طرح تيار ہے۔ پاکستانی ٹیم کی آمد کے اعلان سے بھارت کی فضا میں ٹی ٹوئنٹی کپ کا جوش پیدا ہونے لگا ہے۔