اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا‘

جب ہدایتکار ایک مشکل رول کے لیے کسی فنکار کی تلاش میں ہوں تو محب مرزا نام ان کے ذہن میں ضرور آتا ہے۔

چاہے وہ ’عشرت باجی ‘ میں مزاحیہ کردار ہو یا ’دختر‘ کا سنجیدہ رول محب نے ہمیشہ اپنی اداکری سے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ آمنہ شیخ کے ہمراہ بھی اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔

آج کل ان کی پہلی کمرشل فلم ’بچنا‘جس میں صنم سید ان کا ساتھ دے رہی ہیں سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

سنیے ہماری ساتھی فی فی ہارون کی حال ہی میں کراچی میں ان سے ہونے والی گفتگو۔