اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کي جيت کتني اہم ہے؟

سُپر ٹیوزڈے ٹو میں امريکي صدارتی امیدوار کے لیے پانچ ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔ رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کو اوہایو میں شکست ہوئی لیکن وہ تین ریاستوں میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مزوری کا نتیجہ ابھی نہیں آیا۔ ادھر ہلري کلنٹن نے چار ریاستوں میں فتح حاصل کر کے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ يہ فتوحات دونوں اميدواروں کے ليے کتني اہم ہیں؟