اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اس وقت گڑھے مُردے نہیں اُکھاڑنا چاہتے‘

پاکستان کے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک گمبھیر مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ مسائل حل کر کے بہتر بنانا چاہتے ہیں اِس لیے اس وقت گڑھے مردے اکھاڑنا نہیں چاہتے۔ تاہم جب پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے تو پھر یقیناً بہت سے ایسے کام ہیں جنہیں کرنا چاہیے اور وہ کرنا ہوں گے۔

پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے قانونی طور پر پرویز مشرف کے خلاف بھرپور جنگ لڑی ہے۔