اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہاتھي کے دانت اُس کے ليے مصيبت کيوں بن گئے؟

افریقہ میں ہر سال تیس سے چالیس ہزار ہاتھیوں کو اُن کے قیمتی دانتوں کے لیے غیر قانونی طور پر مار دیا جاتا ہے اور اُن کی تعداد گھٹ کر تقریباً چار لاکھ رہ گئی ہے۔ ایشیا میں ہاتھی دانت کی بڑھتی ہوئی مانگ اور پیسے کی لالچ اِن ہاتھیوں کی نسل کُشی کا بڑا سبب ہے۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں قائم 'گریمبا' نیشنل پارک میں ہاتھیوں کی حفاظت کے لیے رینجرز تعینات کیے گئے ہیں ۔بی بی سی کے افریقہ کے نامہ نگار ایلیسٹر لِیتھ ہیڈ کی رپورٹ فياض احمد کی ذبانی۔

اس رپورٹ کے بعض مناظر آپ کے ليے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔