اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان صدیوں سے را کی مداخلت تلاش کر رہا ہے‘

پاکستان کا دعوٰی ہے کہ اس کی سکیورٹی ایجنسیوں نے صوبہ بلوچستان کے شہر چمن سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایک ایجنٹ گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے تسلیم کیا ہے کہ گرفتار ہونے والا اس کا شہر تو ہے اور نیوی کا سابق افسر بھی ہے، مگر پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ مذکورہ شخص کا کسی طرح بھی ’را‘ سے تعلق ہے۔

بی بی سی اردو کے عمر آفریدی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک سابق سربراہ اور سکیورٹی کے امور کے تجزیہ کار وِکرم سود سے بات کی اور ان سے پوچھا کہ ان کے خیال میں کیا بھارت نے بالواسطہ یہ بات نہیں مان لی ہے کہ گرفتار ہونے والے کُل بھوشن جادیو کسی خفیہ مشن پر بلوچستان گئے تھے؟