اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پلمائرہ دولتِ اسلاميہ کے قبصے سے آزاد

شام میں حکومتی افواج نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو شکست دے کر قدیم شہر پیلمائرا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روسی فضائیہ کی مدد سے حاصل کی گئی اس کامیابی کو شام کے صدر بشارالا سد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین کارکردگی کا مظہر قرار دیا۔

دولت اسلامیہ نے یونیسیکو کے عالمی ورثے والے اس شہر اور اس کے پاس بسے نئے شہر پر مئی دو ہزار پندرہ میں قبضہ کر لیا تھا۔ بين بلينڈ کي رپورٹ سنيے زياد ظفرکی زباني۔