اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

موساک فونسیکا اور مالیاتی پابندیاں

معلومات کے افشا کے تنازعے کی مرکزی کردار پاناما کی کپمنی نے ایسے گاہکوں کے لیے بھی کام کیا تھا جن پر پابندیاں عائد کی جا چکی تھیں۔ ’موساک فونسیکا‘ نے ایسے تینتیس اداروں یا افراد کے لیے کام کیا تھا جن پر امریکی محکمۂ خزانہ نے کسی نہ کسی وقت پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ اِن میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے منسلک ادارے اور شامی صدر بشارالاسد کے ایک قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں۔ نامہ نگار سائمن کوکس کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں کاشف قمر۔