اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف احتجاج

صوبہ خیبر پختونخوا کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے ملاکنڈ ڈویژن میں حکومت کی طرف سے حال ہی میں نافذ کردہ کسٹم ایکٹ کے خلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کا احتجاج جاري ہے۔

اِس احتجاج میں حیران کن طور پر حکمران جماعت تحریکِ انصاف اور اُس کی اتحادی، جماعتِ اسلامی بھی حصہ لے رہی ہے لیکن دوسری طرف تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کی طرف سے کسٹم ایکٹ کی منطوری کے ضِمن میں ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اِس قانون کے تحت درآمد کي جانے والي اشيا پر ٹيکس دينا لازمی ہوگا۔ سوات سے رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ۔