اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یا تو شادی کرلو یا پھر غلام بن جاؤ‘

نائیجیرا کے شہر چیبوک سے بوکو حرام نے آج سے دو سال قبل 276 لڑکیوں کو اغوا کیا تھا، انھیں آج دو سال بیت گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں منظرِ عام پہ آنے والی ایک ویڈیو سے یہ پتا چلتا ہے کہ ان میں سے کئی زندہ ہیں، لیکن اب بھی 200 سے زائد لڑکیاں لا پتہ ہیں۔

یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں، گزشتہ سال داماساک سے 300 لڑکیوں کو اغوا کرلیاگیا تھا۔ بی بی کے الیئسٹر لیتھیڈ نائجیریا کے شمال میں واقع ابوجا پہنچے اور وہاں اغواکاروں کے چنگل سے چھوٹ کر گھر واپس آنے والی زارا سے بات کی۔ ان کی رپورٹ پیش کررہے ہیں غضنفر حیدر۔ اس رپورٹ کے کچھ مناظر آپ کے لیے اضطراب کا باعث بن سکتے ہیں۔