اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’خود کو کمرشل فلموں میں ثابت کرنا ہے‘

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور پروڈیوسر آمنہ شیخ کہتی ہیں کہ کمرشل سینما کی دنیا میں خود کو ثابت کرنا ہے۔

آمنہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تو ٹی وی پروڈیوسر کے طور پر کیا تھا لیکن لوگوں میں ان کی مقبولیت پہلے ایک ماڈل اور پھر ایک اداکارہ کی حیثیت سے زیادہ ہوئی۔ عوام میں مقبولیت کے ساتھ ساتھ بطورِ اداکارہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف سنہ 2012 میں اس وقت ہوا جب نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں انھیں بہترین اداکارہ کے ایواراڈ سے نوازا گیا۔

ملکی سطح پر وہ تقریباً ہر سال لکس سٹائل ایوراڈ کے لیے نامزد ہوئیں اور کئی مرتبہ قومی سطح کے اس بڑے ایواراڈ کی حقدار قرار پائیں۔

کچھ وقفے کے بعد آج کل آمنہہ سیخ ایک مرتبہ پھر ٹی وی سکرین پر ’پاکیزہ‘ میں نظر آ رہی ہیں، لیکن وہ کہتی ہیں کہ ان کی اپنی نظریں بڑی سکرین پر لگی ہوئی ہیں۔ سنیے فیفی ہارون کے ساتھ ان کی گفتگو جس میں انھوں نے فنی زندگی کی علاہ خواتین کے حقوق اور بطور والدہ اپنے کرادر پر بھی بات کی ہے۔