اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عراق: غربت کے باعث لوگ جسمانی اعضا فروخت کرنے پر مجبور

عراقی پولیس کہتی ہے کہ ملک میں انسانی اعضا کی خرید وفروخت کا غیر قانونی کاروبار' باعث تشویش ہے۔ جرائم پیشہ گروہ ایک انسانی عضو دس ہزار ڈالر تک ميں خرید رہے ہیں۔ اور اس کے لیے یہ گروہ غریب اور بےبس لوگوں کو ہدف بنا تے ہیں۔ اِن گروہوں کے غیر قانونی کاروبار سے عراق انسانی اعضا کے کاروبار کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ بی بی سی عربی سروس کے احمد ماہر کی رپورٹ' عادل شاہ زیب کي زبانی