اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’صہونیت اور ہٹلر کے درمیان معاہدہ تاریخی حقیقت ہے‘

گذشتہ دنوں برطانوی دارالعوام کی رکن ناز شاہ کو ان کی اس فیس بک پوسٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں انھوں نے بظاہر کہا تھا کہ |اسرائیل کو امریکہ منتقل‘ ہو جانا چاہیے۔ دارالعوام میں ناز شاہ نے کہا کہ انھوں نے اس پوسٹ پر تہہ دل سے معافی مانگی ہے اور کہا کہ یہ پوسٹ انھوں نے ایم پی بننے سے پہلے کی تھی۔

لیبر رکن پارلیمان کی اڑائی ہوئی اس چنگاری کو ان کی جماعت کے سینئر رکن کین لوِنگسٹن کے تبصرے نے برطانوی سیاست خصوصاً لیبر پارٹی کے لیے شعلہ بنا دیا ہے۔

اس حوالے سے سکول آف اورینٹل اینڈ ایفریکن سٹڈیز میں قائم سینٹر فار پیلسنٹینین سٹڈیز کے سینئر محقق طارق سلیمان سے میں ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے پوچھا کہ کین لوِنگسٹن کے اس تبصرے کی تاریخی اہمیت اور پس منظر کیا ہے کہ ہٹلر نے زائنِزم یا صہونیت کی حمایت کی تھی؟