اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عدیل ہاشمی کی پہلی فلم ’بچانا‘ کی نمائش

مزاحیہ کرداروں سے ویلین تک کا سفر اداکار اور مشہور شاعر فیض احمد فیض کے نواسے عدیل ہاشمی کے لیے ٹی وی ڈراموں سے پردہ سیمی تک کا سفر بھی رہا ہے۔ اس ہفتے ان کی پہلی فلم ’بچانا‘ جس میں وہ صنم سعید اور محب مرزا کے ساتھ نظر آتے ہیں، برطانیہ کے بڑے شہروں میں ریلیز ہوئی۔ عدیل ہاشمی نے لندن پریمیئر میں شرکت کی۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ان سے ملاقات کی اور پاکستانی فلمی صنعت کے مستقبل پر گفتگو کی۔