اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گھریلو کوہ پیما لڑکی، روٹی سے چوٹی تک

کبھی آپ کسی ايسی لڑکی سے ملے ہيں جو ايک دن لکڑياں چولہے ميں جھونک جھونک کر روٹياں پکا رہي ہو اور چند روز بعد ہزاروں ميٹر اونچے برف پوش پہاڑ سر کر رہی ہو؟

انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے ایک چھوٹے سے قصبے کی رضوانہ خان کی کہانی بالکل ايسی ہی ہے۔

رضوانہ کو کوہ پیمائی کا شوق ہے اور وہ چھ ہزار میٹر کی اونچائی تک جا چکی ہیں۔ اور اب اُن کی نگاہیں دنیا کے سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹکی ہوئی ہیں۔