اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’زیکا وائرس اندازے سے زیادہ خطرناک‘

برازیل میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس کو اب تک جتنا خطرناک سمجھا جا رہا تھا وہ اس سے زیادہ مہلک ہے۔ زیکا کو مائیکرو سیفیلی نامی بیماری سے جوڑا جا رہا ہے جس میں نوزائیدہ بچوں کے سر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ ماہرین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ زیکا وائرس سے کئی اور مہلک اعصابی بیماریاں بھی پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ وائر ڈیوس کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب