اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بلوچستان میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے‘

پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے سابق سیکریٹر ی خزانہ مشتاق رئیسانی کےگھر سے 65کروڑ 18لاکھ روپے سے زیادہ کی کرنسی برآمدگی اور ان کی گرفتاری سے بلوچستان کی حکومت، بالخصوص اس میں شامل نیشنل پارٹی کو، بڑا دھچکہ لگا ہے۔ اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ میر خالد لانگو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس خبر کے تناظر میں،عمر آفریدی نے کوئٹہ میں سینئر صحافی اور تجزیہ نگار صدیق بلوچ سے پوچھا کہ صوبے کے سکریٹری خزانے کے گھر سے اتنی بڑی رقم نیب نے برآمد کی ہے تو کیا بتایا جا رہا ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی؟