اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بغداد میں کار بم دھماکہ، 64 افراد ہلاک

عراق میں پولیس اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 64 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ شیعہ آبادی والے علاقے صدر سٹی میں بدھ کی صبح اس وقت ہوا جب بازار میں لوگوں کی بھیڑ تھی۔