اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بدعنوانی کے خلاف پہلی کانفرنس

دنیا بھر سے مندوب آج برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک اہم اینٹی کرپشن کانفرنس میں شریک ہو رہے ہیں۔پچاس مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ اس کانفرنس میں بینک، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور آئی ایم ایف بھی حصہ لے رہی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن آج کے اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ مالی برائیوں کو ختم کرنے کی مہم میں پیش پیش ہو گا۔ تاہم کیمرن برطانیہ سے منسلک ٹیکس ہیونز، جیسے کہ کیمن آئی لینڈز اور برٹش ورجن آئی لینڈّز پر دباؤ نہیں ڈال سکے کہ وہ بھی اس طرح کی شفافیت اپنا سکیں۔

تفصیل کے ساتھ قندیل شام