اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پشاور کا فٹ بال کلب برازیل میں کھیلے گا

پاکستان میں عام فٹ بال کے ساتھ ساتھ فائیو اے سائیڈ فٹ بال بھی تیزی سے مقبول ہوتی جارہی ہے۔ پشاور کے گھوسٹ فٹ بال کلب نے اس طرز پر پاکستان میں ہونے والا ریڈ بُل ٹورنامنٹ جیت کر پہلی مرتبہ نیمار جونئیر فائیو ورلڈ فائنلز کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ جولائی میں برازیل میں ہوگا۔ اس میں 35 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ٹیم کے کپتان فواد علی شاہ نے پشاور میں ہمارے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے گفتگو کی اور مختصر دورانیے کے فٹ بال میں بارے میں بتایا۔