اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

محبت کے دشمنوں سے بچنے کے لیے لو کمانڈوز

محبت کے دشمن لیلی مجنوں کے زمانے میں ہی نہ تھے بلکہ آج بھی ہیں۔ بھارت کے بعض علاقوں ميں محبت اب بھی ایک جرم ہے اور اگر محبت کرنے والے دو الگ الگ ذاتوں ، مذاہب اور مختلف طبقوں کے ہوں تو پھر تو زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ لیکن ملک میں رضاکا روں کی ایک ایسی تنظیم بھي ہے جو محبت کرنے والوں کا گھر بسانے میں مدد کرتی ہے ۔ تنظیم کا نام ہے ’لوّ کمانڈوز‘ جس نے پچھلے کچھ برسوں میں تمام تر مخالفت کے باوجود ہزاروں مصیبت زدہ جوڑوں کو بسایا ہے۔ دہلی سے شکیل اختر کی رپورٹ۔