اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانیہ میں آباد گورکھا خاندانوں کو مشکلات کا سامنا

برطانوی فوج کی معروف گورکھا بریگیڈ کے لیے نیپالی فوجی اٹھارویں صدی سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہی گورکھا فوجیوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد برطانیہ میں مستقل سکونت کی اجازت دی گئی۔ لیکن برطانیہ آنے والے گورکھا فوجی اور ان کے خاندان کے لیے ایک مختلف ماحول میں گزر بسر کرنا نہایت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ ان گورکھا خاندانوں کو یہاں آباد کروانے کے لیے برطانوی وزارت دفاع کے تعاون سے ایک پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت لندن میں ان کے لیے ایک کمیونٹی سینٹر بنایا گیا ہے۔ تفصیل کے ساتھ ایمن خواجہ