اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں دریاؤں کا رُخ موڑنے کا منصوبہ

انڈیا میں پانی کےمحکمے کی وزیر اُوما بھارتی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملک میں شدید خشک سالی سے نمٹنے کے لیے دریاؤں کا رخ تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ برہم پترا اور گنگا سمیت بڑے دریاؤں سے پانی کو خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کی طرف موڑا جائے گا۔ انڈیا میں اس وقت کم سے کم 33 کروڑ افراد خشک سالی سے متاثر ہیں۔