اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈین خاتون رکن پارلیمان گٹر میں گر گئیں

انڈیا کی مغربی ریاست گجرات میں ایک خاتون رکن پارلیمان انٹرویو دیتے ہوئے گٹر میں گر گئیں۔

پونم ماڈم غیر قانونی بستی کو مسمار کرنے والے حکام کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں اور اُن کے لیے مزید وقت طلب کر رہی تھیں کہ اچانک اُن کے پاؤں کے نیچے گٹر پر بنا ہوا ایک لکڑی کا پل گر گیا۔ ماڈم کو لوگوں نے بچا کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں معمولی چوٹوں کے لیے طبی امداد فراہم کی۔