اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سری لنکا میں مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں لاپتہ

سری لنکا میں کئی دنوں کی شدید بارشوں سے مٹی کے بڑے تودے گرنے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی تنظیم ریڈ کراس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرکزی ’کیگال‘ ضلع کے تین دیہاتوں میں 200 سے زائد خاندان تودوں تلے دفن ہو سکتے ہیں۔ بارشوں کے بعد سیلاب سے تقریباً 350,000 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔