اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

باپ نے بیٹے کو کیسے چور سے بچایا

برطانیہ میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے پر ڈرامائی فٹیج سامنے آئی ہے جس میں ایک باپ نے اپنے تین سالہ بیٹے کو ایک چور سے بچایا۔ پیر کو برطانوی شہر مانچسٹر کی ایک سپر مارکیٹ سے نکلتے وقت انھوں نے دیکھا کہ ان کی بیوی اور پانچ سالہ بڑے بیٹے کو ایک شخص ان کی گاڑی سے زبر دستی نکال رہا تھا۔ان کا بیٹا گاڑی کے راستے میں کھڑا ہوا تھا اور باپ نے دوڑ لگا کر گاڑی میں چھلانگ لگائی اور چور کو پکڑنے کی کوشش کی۔ مشتبہ شخص اپنے آپ کو چھڑا کر بھاگ نکلا۔