اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

صاف پانی: کاروبار کے ساتھ ساتھ معاشرتی تبدیلی بھی

عالمی معیشت پر نظر رکھنے والا ادارہ ’ورلڈ اکنامک فورم‘ ہر سال معیشت کو درپیش بڑے بڑے خطرات کا جائزہ لیتا ہے۔ ادارے کی سنہ 2016 کی ’عالمی خطرات‘ کی رپورٹ کے مطابق آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے ان میں سب سے بڑا مسئلہ صاف پانی کی قلت ہے۔

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق بھی ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔ اِس تحقیق کے مطابق آج تقریباّ چار ارب لوگوں، یعنی دنیا کی دو تہائی آبادی، کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ایشیا کے کئی ممالک کے علاوہ افریقہ کی ایک بڑی آبادی بھی صاف پانی کی سہولت سے محروم ہے، جس کی ایک وجہ پینے کے پانی کا مہنگا ہونا ہے۔ اسی مسئلے کے حل کے لیے مشرقی افریقہ میں ’جیبو‘ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جو صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشرتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ ’بدلتی سوچ، بدلتے انداز‘ کے سلسلے کی چھٹی مختصر فلم ہے اور اس کے لیے ہم سکول فاؤنڈیشن (Skoll Foundation ) کے تعاون کے مشکور ہیں۔