اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ملا منصور پر حملہ، پاکستان کو علم تھا: امریکہ

امریکی صدر براک اوباما نے افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد اختر منصور کی ہلاکت کی یہ کہتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کی ہلاکت افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے ایک ’اہم سنگ میل‘ ہے۔ انھوں نے یہ بیا ویت نام کے دورے کے دوران دیا۔ اس حملے پر پاکستان کی جانب سے تنقید کے باعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ملا منصور پر حملے کے بارے میں بتا دیا گیا تھا لیکن وہ اس کی ’ٹائمنگ‘ کی تفصیل میں نہیں گئے۔ رپورٹ پیش کر رہی ہیں ایمن خواجہ۔