اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایک ایسی کینٹین جسے صرف خواتین چلاتی ہیں

اب ذکر یوینیورسٹی کی ایک ایسی کینٹین کا جسے پوری طرح خواتین چلا رہی ہیں۔ دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ’دستر خوان‘ کینٹین ایسی خواتین کے ذریعے چلائی جا رہی ہے جنہیں سماجی، اقتصادی اور شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ يونيورسٹي انتظامیہ کے اشتراک سے چلنے والی خواتین کی یہ کینٹین ہر مہینے تیس لاکھ روپے سے زیادہ کا بزنس کر رہی ہے۔ بی بی سی اردو نے اس کینٹین میں کام کرنے والے ایک خاتون شبانہ خان سے بات کی۔