اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ناول پر بالی وڈ فلم بنے گی‘

اس ہفتے بھارت کی مقبول ہیروئن سُناکشی سنہا کی زیر تکمیل فلم نور کے اس ٹریلر نے کھلبلی مچا دی جو پہلی بار سامنے آیا۔ فلم پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے طنزیہ ناول کراچی یو آر کلنگ می پر مبنی ہے۔ فلم میں ایک پاکستانی خاتون صحافی کی زندگی مزاحیہ انداز میں پیش کی گئی ہے۔ لیکن کتاب کو فلم بنانے تک کیا تبدیلیاں آئیں یہ سنتے ہیں ناول نگار صبا امتیاز کی اس گفتگو میں جو انھوں نے ہماری ساتھی فی فی ہارون سے کی۔