اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا سور سے انسانی اعضا کا حصول ممکن ہے؟

امریکہ میں سائنسدان سوروں میں انسانی اعضا کی افزائش کی کوشش کر رہے ہیں۔ اِس تحقیق ميں سور کے ایمبریو میں انسانی سٹم سیل کی پیوندکاری کی گئی تا کہ انسان اور سور کا مشترکہ ایمبریو بنایا جا سکے۔ یہ تجربہ دنیا میں ٹرانسپلانٹ کے لیے اعضا کی قلت کو دور کرنے کے ليے ہونے والی تحقیق کا حصہ ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ایمبریو میں سور کا لبلبہ بنانے والے اہم جین کو ختم کرنے سے انسانی خلیوں پر مشتمل لبلبہ بنانے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ فرگس والش کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب