اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سیلیبریٹیز کا مذاق اڑانے والی فربہ خاتون

تھائی لینڈ کی ایک خاتون شہری کو اسی سیلیبرٹی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چلنے کے لیے دعوت دی گئی ہے جن کی انھوں نے نقل کی تھی۔ بینجافورن سائن چٹسڈاکن نے اپنی ایک تصویر آن لائن شیئر کی تھی جس میں انھوں نے پاپڑوں کا بنا ہوا لباس پہنا ہوا تھا۔ یہ لباس اسی لباس سے ملتا جلتا تھا جو تھائی لینڈ کی ایک مشہور اداکارہ نے کانز فلم فیسٹول میں پہنا تھا۔ بینجافورن کہتی ہیں کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اس سے فربہ خواتین میں اعتماد پیدا ہوگا۔