اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

برطانوي فوج کے مسلمان کپتان کے لیے اعلیٰ اعزاز

برطانوي فوج میں تقریباً دو لاکھ افراد ہیں جن میں سے 650 مسلمان ہیں۔ کیپٹن نوید محمد ايک ایسے مسلمان برطانوی فوجی ہیں جو اپنے ملک اور تاج بر طانيہ کے لیے لڑے۔ ان کی خدمات بالخصوص بر طانيہ کے مسلم شہریوں اور فوج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر انھیں ’ایم بی ای‘ یعنی ’ممبر آف دی آرڈرآف دا برٹش امپائر‘ نامی اعلی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہاں کچھ مسلمانوں کے لیے فوج میں بھرتی ہونا اور پھر افغانستان اور عراق کی جنگوں میں شريک ہونا متنازع رہا ہے تاہم کيپٹن محمد کے لیے ایسا نہیں۔