اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پناہ گزینوں کے خیموں کے بیچوں بیچ سکول

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے بچوں کي ایک بڑی تعداد تعلیم سے محروم رہی ہے ۔ ايک تاثر يہ بھي ہے کہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے متاثرین بچیوں کو تعلیم دلوانے میں کم ہی دلچپسی لیتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والی طالبہ سحرش گُل نے ایک غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے بچوں اور بچیوں کو تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جس کے لیے بنوں کے لنک روڈ پر آباد خیموں کے درمیان ایک کچے مکان میں سکول قائم کیا گیا ہے۔ سحرش گُل کي کہانی اُنھي سے سنيے۔