اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ضرب عضب کے مقاصد حاصل کر ليےگئے ہیں؟

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کو آج دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اِس کارروائی کی سب سے بڑی کامیابی آج لوگوں کے ذہنوں سے شدت پسندوں کے حملوں کے خوف کا خاتمہ ہے۔ شمالی وزیرستان سے شدت پسندوں کو منتشر کر دیا گیا ہے لیکن خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ اسي موضوع پر ہمارے ساتھي ہارون رشيد نے وفاقی وزیر برائے ریاستی اور سرحدی امور، عبدلقادر بلوچ سے مزيد بات کي اور سب سے پہلے يہي جاننا چاہا کہ کيا آپريشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل کر ليے گئے ہيں؟