اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا:گجرات قتلِ عام کیس میں 11 کو عمرقید

بھارتی شہر احمد آبادکي ایک عدالت نے 14 سال قبل ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث 11 مجرموں کو عمر قید جبکہ 12 کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ لواحقين کے بقول سزائيں ناکافی ہيں۔ یہ معاملہ فروری سنہ 2002 میں احمد آباد کی گلبرگ سوسائٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 69 افراد کي ہلاکت کا ہے۔ اس وقت بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلی تھے۔ دلی سےشکیل اختر۔

`