اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فلوجہ میں ’بہت بڑے انسانی بحران‘ کا خدشہ

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کے فلوجہ شہر پر قبضے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کی نقل مکانی سے انسانی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلوجہ کو دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑانے کے لیے حکومتی فورسز کی چار ہفتوں تک جاری رہنے والی کارروائی میں اسی ہزار لوگوں نے نقل مکانی کی۔ ادارے کے مطابق خدشہ ہے کہ مزید پچیس ہزار شہری بھی نقل مکانی کریں گے۔ فلوجہ سے ایلن جانسٹن کی خصوصی رپورٹ، پيش کر رہے ہيں زياد ظفر۔